اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 'بلیک فنگس' وبا قرار - جموں وکشمیر

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت نے ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی تھی کہ بلیک فنگس کو وبا قرار دیے جانے پر غور کیا جائے۔

جموں و کشمیر میں بلیک فنگس وبا قرار
جموں و کشمیر میں بلیک فنگس وبا قرار

By

Published : May 24, 2021, 12:29 PM IST

Updated : May 24, 2021, 12:44 PM IST

جموں وکشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ نے پیر کے روز بلیک فنگس یا میکورمائکوسس کو وبائی امراض ایکٹ- 1897 کے تحت ایک وبا قرار دیا ہے۔

جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن نے بلیک فنگس کو وبائی بیماری قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جموں و کشمیر میں 'بلیک فنگس' وبا قرار

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت نے ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی تھی کہ بلیک فنگس کو وبا قرار دیئے جانے پر غور کیا جائے۔

جموں وکشمیر میں بلیک فنگس کی وجہ سے پہلی موت جمعہ کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال، جموں میں پیش آئی۔

گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر، جی ڈی سی سری نگر، اورل اینڈ میکسیلوفیسیل سرجری کے عہدیداروں کے مطابق نومبر 2020 میں ادارے میں میوکرمائکوسس کا ایک کیس پیش آیا تھا جس کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا گیا۔ امسال اور ایک اور مشتبہ کیس وہاں داخل کیا گیا تھا۔

Last Updated : May 24, 2021, 12:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details