صوفی یوسف کا کہنا تھا: ' اگرچہ بی جے پی بھی اور پی ڈی پی نے مشترکہ طور پر حکومت بنائی تاہم پی ڈی پی نے قبل ہی اپنے ایجنڈے میں جماعت اسلامی اور جے کے ایل ایف پر پابندی عائد کرنا رکھا تھا'۔
پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں انہوں نے پہلی مرتبہ عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔
'گرفتاریوں کے لیے پی ڈی پی ذمہ دار' ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صوفی یوسف نے کہا کہ شوپیان کی عوام امن پسند ہیں لیکن میڈیا بتاتا ہیں کہ یہ عسکریت پسندوں کا علاقہ ہے۔
انجینئر رشید نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے حریت اور پاکستان کے کہنے پر اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے غلام نبی آزاد کو ووٹ دیا۔
صوفی یوسف نے جواب میں کہا کہ' انجینئر رشید نے کانگریس کو ووٹ ڈالنے کے ایک کروڑ روپیہ لیے ہیں۔ انجینئر رشید ڈرامہ باز ہے لوگوں کو اس بات کا پتہ چل گیا ہے۔'