جموں و کشمیر میں ضلع رامبن میونسپل کونسل کی گزشتہ کمیٹی کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرار داد کے بعد آج الیکشن کمیٹی نے نئی ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا۔
اس میں بی جے پی نے ڈرامائی انداز میں کمیٹی صدر اور نائب صدر کے عہدے پر قبضہ کرلیا ہے۔

کانگریس اور آزاد کونسلرز نے کمیٹی صدر اور نائب صدر کے عہدے کے لئے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم انتخاب کے ایک دن پہلے آزاد امیدواروں نے اپنی نامزدگی واپس لے کر بی جے پی کو حمایت دے دی۔
اس کے بعد بی جے پی کی سنیتا کماری میونسپل کمیٹی رامبن کی صدر اور وکرم سنگھ نائب صدر کے عہدے پر فائز ہوگئے۔
نو منتخب کمیٹی صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سنیتا کماری نے کونسلرز کو یقین دہانی کرائی کہ وہ سبھی کونسلرز کو ساتھ لیکر رامبن قصبہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔