اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کا پارلیمانی انتخابات کے تئیں جائزہ میٹنگ - ریاست جموں کشمیر

BJP Review Meeting بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے کہا کہ پارٹی سربراہان کی جانب سے ہدایت ملی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو پارلیمانی انتخابات کے لئے تیار کریں، تاکہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے جیت مل سکے۔

BJP Review Meeting
بی جے پی کا پارلیمانی انتخابات کے تئیں جائزہ میٹنگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 3:46 PM IST

بی جے پی کا پارلیمانی انتخابات کے تئیں جائزہ میٹنگ

پلوامہ:ریاست جموں کشمیرمیںبی جے پی پارلیمانی انتخابات کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ تیاریوں کے حوالے سے کارکنان اور لیڈران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کیا گیا۔

بی جے پی یونٹ پلوامہ نے پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ طلب کی تھی۔ جس میں پارٹی کے سبھی عہدہ داروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران پارلیمانی انتخابات، بلدیاتی انتخابات اور دیگر انتخابات کے لئے کارکنان و عہدہ داروں کو تیار رہنے کی تلقین کی گئی۔ جبکہ پارٹی کو زمینی سطح پر بھی مظبوط کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سربراہان کی جانب سے ہدایت ملی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاکر عوام کو پارلیمانی انتخابات کے لئے تیار کریں، تاکہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے جیت ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سبھی انتخابات کے لئے تیار ہیں کی نہیں، اسی سلسلہ میں اس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر بی جے پی پارٹی کے عہدہ دار اور ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں پارٹی کے سربراہان وادی کا دورا کر سکتے ہیں، جبکہ ملک کے وزیراعظم بھی وادی کا دور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب پارلیمانی انتخابات آنے والے ہیں اس سلسلہ میں پارٹی کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں، جس کو لے کر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ عہدہداروں کے ساتھ میٹنگ بلائی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details