اوڑی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے نامبلہ علاقے کا دورہ کیا جس میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر کئی افراد نے بی جے پی میں شمولیت بھی اختیار کی اور پارٹی لیڈران سے اپنے علاقے میں ہورہے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پورا کرانے کا مطالبہ کیا۔
BJP leaders visit Uri: بی جے پی رہنماؤں نے اوڑی کا دورہ کیا
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کا دورہ کیا جس میں علاقے کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کچھ لوگوں نے بی جے پی میں شمولیت بھی اختیار کی۔
اس موقع پر پارٹی کے ایک سینئر کارکن میر مشتاق نوشہری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کے کارکنان نے نامبلہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے پارٹی میں شامل ہو جائیں، ہمارا ایک ہی جھنڈا ہے لوگوں کا پیار دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا، اس لیے میں نے آج نامبلہ کا دورہ کیا اور دیکھا کہ یہ گاؤں آج بھی ترقی سے محروم ہے۔ یہاں کے لوگوں نے کہا کہ ہماری طرف کوئی دھیان نہیں دے رہا ہے۔ BJP leaders visit Uri
مزید پڑھیں: Gujjar Bakerwal Convention گاندربل میں گجربکروال کانفرنس کی میٹنگ