آر ایس ایس کارکن چندرکانت شرماحملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جموں لے جایا گیاجہاں ان کی موت واقع ہو گئی۔ان کے ذاتی محافظ کیشو کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔عسکریت پسندوں نے ان کی سروس رائفل بھی چھین لی تھی۔
شرما کی ہلاکت کے بعد کشتواڑ اور بھدرواہ قصبوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ جموں شہر میں بھی حالات کشیدہ بتائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صورت حال کے مد نظر فوج طلب کی گئی ہے۔
شرما اور ان کے محافظ پر یہ حملہ مقامی ہسپتال کے احاطے میں کیا گیا۔