پارٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ بی جے پی کے سینئر رہنما کویندر گپتا اور دیگر رہنماؤں کے کووڈ 19 کی جانچ کے لیے نمونے لیے گئے ہیں۔
بی جے پی جموں کا دفتر بند کر دیا گیا
جموں کے تریکوٹا نگر علاقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا دفتر بدھ کے روز بند کر دیا گیا۔ جموں و کشمیر کے پارٹی صدر رویندر رینا کے کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد اس دفتر کو بند کیا گیا ہے۔
بی جے پی جموں کا دفتر بند کر دیا گیا
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد انہوں نے اپنی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔
ایک ذرائع نے بتایا کہ رویندر رینا کی سرکاری رہائش گاہ کے داخلی راستے کو بھی احتیاطی اقدام کے طور پر خاردار تاروں سے بند کیا گیا ہے۔