پلوامہ:بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے آج نورپورہ ترال میں مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں پارٹی کے نایب صدر ضلع پلوامہ ماہی عرفان اور ماینارٹی مورچہ کے نایب ضلع صدر اعجاز احمد شاہ کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر حکومت کے نو سال کامیاب ہونے کے سلسلے میں بی جے پی کے ذریعہ شروع کی گئی جن سمپرک ابھیان پر بھی اس تقریب میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ہر ایک کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ حکومت کے کارناموں کے بارے میں معلومات کو ہر شہری بالخصوص نوجوانوں تک پہنچانے میں حصہ لیں
اس تقریب کے دوران ظاہر کیا کہ شہری ترقی اور پیش رفت کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں جو بی جے پی کر رہی ہے وہ عوامی مفاد میں ہی ہے ۔ماہی ارفان نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ جن سمپرک ابھیان میں حصہ لیں جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا ہے تاکہ مرکز میں بی جے پی حکومت کی گزشتہ نو سالوں میں اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا جا سکے۔