اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں 700 قصوروار تاجروں اور دکانداروں پر جرمانہ عائد - کنٹرولر لیگل میٹرالوجی جموں وکشمیر

کنٹرولر لیگل میٹرالوجی جموں وکشمیر کی ہدایت پر مئی کے مہینے میں مارکیٹ چیکنگ سکارڈ نے ریاست بھر میں 5761 دکانوں اور کاروباری اداروں کا معائنہ کیا جس دوران 783قصورواردکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

کشمیر میں 700 قصوروار تاجروں اور دکانداروں پر جرمانہ عائد

By

Published : Jun 1, 2019, 12:03 AM IST

اُن پر ناجائز منافع خوری، مقررہ قیمتوں سے زیادہ دام وصول کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کی پاداش میں جرمانہ عائد کیا گیا اورجرمانے کے طور پر اُن سے 18.66 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

ایک سرکاری ترجمان نے یہ تفصیلات فراہم کیں۔

دریں اثنا لیگل میٹرالوجی محکمے نے ضلع کپوار میں رواں مہینے کے دوران مختلف بازاروں کا معائنہ کیا جس دوران 100قصوروار دکانداروں پر 3.45 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس دوران سری نگر پولیس نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹس اور امور صارفین وعوامی تقسیم کاری محکمہ کے فسران کے ہمراہ ڈل گیٹ سری نگر میں بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔

بازاری چیکنگ کا مدعا و مقصد صارفین کو معیاری اشیاء فراہم کرانے کے علاوہ ناجائز منافع خوری پر قدغن لگانا ہے۔ چنانچہ بازاروں کا معائنہ کرنے کے دوران افسران نے خاطی دکانداروں سے موقع پر ہی جرمانہ وصول کیا جبکہ گلی سڑی سبزیوں اور دیگر غیر معیاری اشیاءکو بھی ضائع کیا گیا۔

پولیس نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے باز رہے اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ نرخ نامے کے مطابق ہی اشیاء فروخت کریں۔ دکانداروں پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں رکھیں بصور ت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details