جموں میں آج صبح بھارتیہ جنتا یووا مورچہ نے بانڈی پورہ میں ہلاک ہوئے بی جے پی رہنما اور ان کے کنبے کے اراکین کی ہلاکت کے خلاف ڈوگرہ چوک پر احتجاج کیا اور پاکستان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
جموں: بی جے پی رہنما کی ہلاکت کے خلاف احتجاج اس دوران یوتھ رہنما ارون دیو سنگھ جموال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ' ہم آج پاکستان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ کشمیر میں بی جے پی رہنما اور اس کے بھائی و والد کے قتل کے ذمہ دار پاکستان ہے۔'
یہ بھی پڑھیں
ارون دیو سنگھ جموال نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کی خاطر اس طرح کی قربانیاں بہت دی ہیں اور ان قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔
کشتواڑ ضلع میں گزشتہ سال ہلاک ہونے والے دو رہنماؤں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے قاتلوں کو جس طرح سے بے نقاب کیا گیا اسی طرح وسیم باری کے قاتلوں کو بھی سلاخوں کے پیچھے بہت جلد ڈالا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آج دوپہر کو جموں میں بی جے پی کے کئی سیئنیر رہنما بانڈی پورہ میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ مذکورہ رہنما وسیم احمد باری کے 10 محافظ تھے، تاہم حملے کے وقت ان کے ساتھ کوئی بھی محافظ موجود نہیں تھا۔ ان محافظوں کو لاپروائی کی پاداش میں فوری طور پر معطل کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی، نیشنل کانفرنس، کانگریس اور اپنی پارٹی نے وسیم باری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔