جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں میونسپل چیرمین اور نائب چیرمین کے لیے انتخبات پر امن اور شفاف طریقے میں عمل میں لائے گے، جس میں صدر کو بلا مقابلہ کامیاب قرار پایا گیا۔
نائب صدر کے انتخابات اے ڈی سی بانڈی پورہ ظہوار احمد میر کی نگرانی میں عمل میں لائے گیے۔
بشارت حسین میونسپل کمپٹی بانڈی پورہ کے نئے صدر منتخب ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 11 بجے شروع ہوا اور صبح 12:30 منٹ تک جاری رہا۔ جس میں کونسلروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
بعدازاں ووٹوں کی گنتی عمل میں لائی گئی جس میں مقصود احمد نے اٹھ ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
اس موقع پر اے ڈی سی بانڈی پورہ کا کہنا تھا کہ انتخابات شفاف اور پرامن ماحول میں عمل میں لائے گئے۔ اس موقع پر کامیاب امیدواروں نے بانڈی پورہ کی ترقی کے لئے کام کرنے کا عہد کیا۔