دراصل منگل کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ مار پیٹ، اور ایک میڈیکل افیسر کو روکنے کے الزامات کے پس منظر میں پولیس کو ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے طبی عملے کا دل جیتے۔
پولیس نے کووڈ واریئرز کو پھول اور مٹھائیاں پیش کیں - صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے طبی عملے کا دل جیتے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے وادی کشمیر میں پولیس افسران کو کووڈ واریئرز خصوصا ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملہ کو سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
وہیں آج ضلع بارہمولہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج سے وابستہ ڈاکٹروں میں ضلع پولیس کی جانب سے پھول اور مٹھائیاں پیش کی گئیں۔ ایسا ہی نظارہ ضلع کے متعدد علاقوں سے دیکھنے کو ملا جہاں طبی عملے کی پولیس نے سراہنا کی۔
اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ ' ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے۔ '
ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود نے بھی بارہمولہ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'بارہمولہ پولیس نے ہر وقت ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہم پولیس کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے آج ہماری حوصلہ افزائی کی۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'آگے بھی ہماری درخوست رہے گی کہ اس وقت جس دور سے ہم گزر رہے ہیں۔ پولیس کو بھی چاہیے کہ وہ ہمارا تعاون کریں تاکہ ہمیں اس وبا سے نجات ملے۔ '