اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ - گریز روڈ آمدورفت کے لیے بند

وادیٔ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب حکام نے بانڈی پورہ - گریز روڈ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے۔

بانڈی پورہ-گریز روڈ ٹریفک کے لیے بند
بانڈی پورہ-گریز روڈ ٹریفک کے لیے بند

By

Published : Aug 27, 2020, 1:08 PM IST

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ گریز روڈ کو خراب موسم کی وجہ سے آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پر اس خراب موسمی حالات کی وجہ سے 84 کلومیٹر لمبی بانڈی پورہ گریز روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے بانڈی پورہ - گریز اور داور- تائیل روڈ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سڑک پر ہر قسم کی گاڑیوں کی تقل و حمل معطل کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اویس احمد نے کہا کہ شدید بارش کے پیش نظر اور کسی بھی حادثے سے بچنے کے لئے گاڑیاں / عوامی نقل و حمل کو داور - بانڈی پورہ روڈ اور داور - تلئل روڈ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گریز علاقے میں بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے واٹر سپلائی اسکیم کا پانی بہہ گیا تھا۔

وہیں علاقے میں برنائی - تائیل سڑک بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہوگئی تھی جس سے گاڑیوں کی نقل و حمل بھی ماثر ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details