پونچھ: گورنمنٹ جموں وکشمیر محکمہ دیہی ترقی وپنچائیتی راج کی کمشنر سیکریٹری محترمہ مندیپ کور نے پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک لسانہ کے سیڑھی خواجہ سمیت تین بلاکوں میں بیک ٹو ویلیج کے چوتھے مرحلے کا افتتاح کیا۔ Back to village fourth phase campaign launched in Poonch
کمشنر سیکریٹری محترمہ مندیپ کور نے مختلف محکمہ جات کی جانب سے لگائے گئے اسٹالوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے بعد یہاں ایک رنگارنگ تمدنی پروگرام پیس کیا گیا۔ محکمہ کھیل کود کی جانب سے بھی بہترین گیمز کا اہتمام کیا گیا اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اسپورٹس کیٹس فراہم کی۔ واضح رہے کہ پروگرام کی نظامت نامور صحافی پردیپ کھنہ کررہے تھے۔ لوگوں اور بلخصوص نوجوانوں نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہاں انتظامیہ کے اعلی آفیسران نے ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کے حوالے سے جانکاری دی اور نوجوانوں کے روزگار کے یونٹ لگانے کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔