وادی بھر کے دوسرے علاقوں کی طرح سب ضلع ترال میں بھی ان دونوں بیک ٹو ولیج تھری کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں جہاں کل ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے ترال کے بالائی علاقوں کا دورہ کیا تھا۔
وہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بیک ٹو ولیج تھری کے حوالے سے ٹاؤن ہال ترال میں منعقدہ ایک تقریب کی صدارت کی۔
ترال: بیک ٹو ولیج پروگرام جاری اس تقریب میں سب ضلع آفیسرز جن میں ہیلتھ، ایجوکیشن، ہینڈی کرافٹس، زراعت، جل شکتی اور دیگر محکموں کے افسران شامل تھے، نے عوامی مشکلات سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ گاؤں کی اور پروگرام کے حوالے سے ترال میں ایک اچھا ماحول دیکھنے کو ملا ہے اور عوام نے کام کے باوجود بڑے پیمانے پر ان پروگراموں میں شمولیت کر کے اپنے اپنے مسائل انتظامیہ کی نوٹس میں لائے ہیں اور انتظامیہ ان مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔