دیارو شوپیان میں منعقدہ جموں کشمیر اپنی پارٹی کے یک روزہ کنوینشن میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنی پارٹی کے ڈی ڈی سی وائس چیئرمین عرفان منہاس اور ڈی ڈی سی ممبران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اپنی پارٹی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ پارٹی کنوینشن کے دوران ظفر اقبال منہاس نے کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں نوجوانوں کی شمولیت اس بات کا سبز اشارہ ہے کہ نوجوان ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاست میں شامل ہو رہے ہیں۔