اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں اخلاص ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے امراض قلب کے تعلق سے بیداری مہم - ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع اخلاص ویلفئیر ٹرسٹ

ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع اخلاص ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے حرکت قلب کی بیماریوں کو لے کر بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

اخلاص ویلفیئر ٹرسٹ نے کیا بیداری مہم کا اہتمام
اخلاص ویلفیئر ٹرسٹ نے کیا بیداری مہم کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 12:13 PM IST

اخلاص ویلفیئر ٹرسٹ نے کیا بیداری مہم کا اہتمام

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع اخلاص ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے حرکت قلب کی بیماریوں کو لے کر بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ وادی کشمیر میں سردیوں کے موسم میں حرکت قلب سے متعلق امراض و واقعات میں اضافہ درج کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ماہرین صحت لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیتے ہیں۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اخلاص ویلفیر سوسائیٹی ترال کی جانب سے آج کمسٹس اینڈ ڈسٹریبیوٹرس کے لیے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (CRP) کے موضوع پر یک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا۔ اس میں علاقے سے آئے ہوئے کمسٹس اینڈ ڈسٹریبیوٹرس نےشرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ ضلع کے ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں آل انڈیا کوآپریٹو ہفتہ کا پروگرام اختتام پزیر

مذکورہ ورکشاپ کے دوران معروف معالج و مصنف ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی نے مقررہ موضوع پر مفصل جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹ اٹیک کے وقت چند اہم کوششوں سے انسان کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس دوران کمسٹس اینڈ ڈسٹریبیوٹرس کو بھی اس حوالے سے تربیت دی۔ پروگرام میں شریک لوگوں نے ڈاکٹر نثار کے عوامی خدمات کی زبردست سراہنا کی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نسار احمد بٹ نے بتایا کہ حرکت قلب ہونے کی صورت میں اگر CRP پر عمل کیا جائے تو بہت ساری زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details