اس دوڑ کا افتتاح ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ کے نزدیک کیا۔ دوڑ میں شامل کھلاڑیوں کے لیے تمام تر ضروری انتظامات کیے گئے تھے۔
پولیس کی جانب سے رن فار یونٹی کا اہتمام دوڑ اودی پورہ بارسو سے واپس ہو کر پولیس لائنز اونتی پورہ کے نزدیک اختتام پذیر ہوئی۔ اس کے اختتام پر پولیس لائنز اونتی پورہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم ،ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری اور ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے انچارج راشد اکبر بھی موجود رہے۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے بتایا کہ کھلاڑیوں میں جوش و خروش سے وہ مطمئن ہیں اور اس رن فار یونٹی میں ڈیڑھ سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی اور یہ پولیس یادگاری دن کے موقع پر شروع ہوا۔
پولیس مارٹیرز فیسٹیول کا ایک حصہ ہے جو تیس اکتوبر کو اختتام پذیر ہوا ہے۔