کشمیر کی اہم سیاسی جماعت عوامی نیشنل کانفرنس کے سنئیر نائب صدر مظفر شاہ نے کہا کہ چیکنگ کے نام پر گھنٹوں مسافروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ چیکنگ کی کارروائی اتنی سست ہے کہ سات آٹھ کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ سات آٹھ کیلو میٹر تک پوشانہ سے پیچھے شاہراہ پر بدترین جام لگا ہوا ہے۔ Awami National Conference Leader Muzaffar Shah Slam Routine Checking At Mughal Road
انہوں نے کہاکہ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔ لوگ بھوکے پیاسے سڑکوں پرپڑے رہے۔ مسافروں خاص طور سے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ، ایس ایم ایچ اور دیگر اسپتالوں کے لئے جانے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔