اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوقاف کمیٹی کولگام نے ایک لاکھ روپے عطیہ کیا - وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے خلاف جاری جنگ

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں کئی مقامی تنظمیں، کمیونیٹیز اور دیگر افراد رضاکارانہ طور پر سامنے آرہے ہیں اور انتظامیہ کو بڑھ چڑھ کر مدد فراہم کر رہے ہیں۔

اوقاف کمیٹی کولگام نے 1 لاکھ روپے کا عطیہ کیا
اوقاف کمیٹی کولگام نے 1 لاکھ روپے کا عطیہ کیا

By

Published : Apr 21, 2020, 5:06 PM IST

اس سلسلے میں آج اوقاف کمیٹی زیارت شریف میر سعید حُسین سمنانیؓ کولگام نے کووڈ-19 کنٹینمنٹ اینڈ مینجمنٹ فنڈ کے لیے ایک لاکھ روپے کی امداد دی۔

اوقاف کمیٹی کولگام نے 1 لاکھ روپے کا عطیہ کیا

کمیٹی کے صدر عبدالغنی شاہ نے اپنے چند اراکین کے ہمراہ منی سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کو ایک لاکھ روپے کی مالیت کا چیک پیش کیا۔

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو چیک پیش کرنے کے بعد انہوں نے یقن دلایا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کے کام کرتے رہیں گے۔

وہیں انجینیئر ایسو سی ایشن کولگام (پی ایم جی ایس وائی) نے بھی ریڈ کراس فنڈ کو 50 ہزار روپے کی امداد دی اور آئی سی آئی سی آئی بینک نے سی ایس آر اقدام کے تحت 80 پی پی ای کٹس، سینیٹائزرز اور دیگر اشیاء ڈپٹی کمشنر کولگام کے حوالے کردی۔

ڈپٹی کمشنر نے کووڈ-19 وبائی امراض سے نمٹنے میں ضلع انتظامیہ کے لئے تعاون کرنے پر تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details