وہی محکمہ انٹلیجنس کی جانکاری کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی پونچھ کی ہدایت پر ڈی ایس پی آپریشن کے ذریعہ ضلع کے جنگلاتی علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے متعدد مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔
'سرحد پر دراندازی کی کوشش' معلومات کے مطابق 'محکمہ انٹلیجنس نے ضلع پونچھ کے دور دراز جنگلاتی علاقوں میں مشتبہ افراد کو دیکھے جانے کی اطلاع ملی تھی۔ جس پر ضلع پولیس نے آج کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا۔
اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ دن بھر چلے اس مہم کے دوران سیکورٹی فورس کو کسی قسم کی کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔
اس معاملہ کو لے کر ایس ایس پی پونچھ رمیش اگروال نے بتایا کہ ' آئے دن 'لائن آف کنٹرول' پر پاکستانی فوج کے زریعہ دراندازی کی کوشش کی جا رہی ہے۔لیکن بھارتی جوان پاکستان کی ہر حرکت کا جواب دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ '26 جنوری نزدیک آ رہی ہے۔ سبھی حالات کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات سخت کئے جا رہے ہیں۔'