ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی آشا ورکرس نے کہا کہ' ہم گزشتہ 14 برسوں سے سوپور اور اس کے گردونواح میں مختلف جگہوں پر کام کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ اور سوپور سب ضلع اسپتال کی طرف سے ہمیں کوئی تعاون نہیں ملا ہے۔'
سوپور میں آشا ورکرس کا احتجاج
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں آج آشا ورکرس نے اپنے مطالبات کو لے کر مرکزی علاقے کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
سوپور میں آشا ورکرس کا احتجاج
انہوں نے کہا ہم بہت مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں اور ہماری کوئی بھی نہیں سنتا ہے اور ہم لوگ کافی زیادہ غریب گھروں سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں۔
آشا ورکرس نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ' ہماری مشکلات کا ازالہ کیا جائے تاکہ ہمیں اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔'