مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے دتیہ میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی معجزاتی قیادت میں ایودھیا میں بھگوان رام کی جائے پیدائش پر ایک عظیم الشان مندر کی تعمیر شروع ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مودی جی کی قیادت ہی ہے کہ دفعہ 370 کو کالعدم کردیا گیا ۔
'آرٹیکل 370 کی منسوخی مودی حکومت کی بڑی کامیابی' - شوق سے پڑھائی کریں
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں جموں وکشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کردیا گیا، جو ایک تاریخی قدم ہے۔
'آرٹیکل 370 کی منسوخ مودی کی بڑی کامیابی'
اس موقع پر انہوں نے کمل ناتھ کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کمل ناتھ کی نہیں بلکہ مودی کی حکومت ہے، لہذا آپ کو کسی بھی چیز کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ خاص طور پر غریب لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ صرف شوق سے پڑھائی کریں اور جہاں بھی چاہے وہاں اپنی پڑھائی کرسکتے ہی، انہیں کوئی بھی فیس دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔