اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف کانگریس کا احتجاج - Congress Workers Protest

مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کو ہٹانے اور ریاست کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے خلاف آج خطہ جموں میں کانگریس کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔

جموں: دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Aug 10, 2019, 6:37 PM IST

جموں کے شہیدی چوک پر واقع کانگریس کے دفتر کے باہر آج یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے زبردست احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

کارکنوں نے ریاست کا درجہ واپس دو اور تانا شاہی نہیں چلے گی جیسے نعرے بھی لگائے۔ کارکنوں نے جوں ہی دفتر سے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچ کر انہیں حراست میں لیا۔ کانگریس کے ریاستی سکریٹری شاہنواز چودھری اور یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر آر ایس چب کو پولیس کی بھاری نفری نے حراست میں لیا۔

جموں: دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

واضح رہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت فراہم کرنے والی دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کر کے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔ حکام نے ریاست کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے قبل ریاست کے اکثر ہند نواز رہنماؤں کو حراست میں لیا اور انٹرنیٹ اور تمام مواصلاتی رابطے کو بند کرکے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details