اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوج کی گاڑی کے نیچے آنے سے بچی اور خاتون ہلاک - جموں و کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوجی گاڑی نے تین افراد کو کچل دیا جن میں سے ایک بچی اور خاتون ہلاک ہو گئے ۔

فوج کی گاڑی کے نیچے آنے سے بچی اور خاتون ہلاک

By

Published : Jul 17, 2019, 9:10 PM IST

تفصیلات کے مطابق سات سے آٹھ فوجی گاڑیوں کا قافلہ لام نوشہرہ روڈ کی جانب جارہا تھا تبھی ایک گاڑی نے تین افراد کو کچل دیا۔

فوج کی گاڑی کے نیچے آنے سے بچی اور خاتون ہلاک

اس حادثے میں آٹھ برس کی روبیہ کوثر کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ تیس برس کی کنیز اختر اور پانچ برس کا یاسر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

زخمی افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں سفر کے دوران کنیز اختر نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڈ دیا جبکہ یاسر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

قلہ درہال گاؤں کے لوگوں نے بچی کی لاش کو سڑک پر رکھ کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا الزام ہےکہ ڈرایئور بچی کو کچل کر فرار ہوگیا۔

پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details