اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری: گولہ باری میں فوجی افسر ہلاک

گولہ باری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ ہی سرحدی آبادی میں ڈر و خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

گولہ باری میں فوجی افسر ہلاک
گولہ باری میں فوجی افسر ہلاک

By

Published : Sep 2, 2020, 10:22 AM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) ہلاک ہوگیا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ نائب صوبیدار کے عہدے کا افسر ایل او سی پر اس وقت تعینات تھا جب پاکستان نے ترکندی علاقے میں ایل او سی کے اس پار سے فائرنگ اور گولہ باری کی۔

عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ افسر گولہ باری میں زخمی ہوگیا تھا اور بعد میں اس نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

واضح رہے کہ اتوار کی صبح راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے کی جانے والی گولہ باری میں ایک اور افسر ہلاک ہوا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details