حکام نے بتایا کہ 'ضلع جموں کے اخنور سیکٹر میں بھی پاکستانی گولہ باری سے دو جوان زخمی ہوگئے ہیں۔'
راجوری میں فوجی جوان ہلاک - لائن آف کنٹرول
محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ 'جمعے کے روز جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے میں ایک آرمی جوان ہلاک ہوگیا۔'
راجوری میں فوجی جوان ہلاک
انہوں نے کہا کہ 'آج جموں کے نوشہرا سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف وزری صبح 5:50 سے 7:30 بجے کے درمیان ہوئی۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہلاک آرمی جوان کی شناخت 25 برس کے نائک سبھاش تھاپر کے طور پر ہوئی ہے جس کو زخمی حالت میں ملٹری کمانڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔'