پلوامہ:جموں کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے کونہ بل علاقے میں ایک کنوینشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پارٹی کے صوباٸی صدر محمد اشرف میر، پارٹی کے سینیر لیڈر و بی ڈی سی چیرمین پانپور میر الطاف احمد، پارٹی صوباٸی سکریٹری عمر جان و دیگر پارٹی کارکنان اور لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
کنوینشن سے خطاب کرتے ہوۓ پارٹی کے صوباٸی صدر محمد اشرف میر نے کہا کہ جموں کشمیر اپنی پارٹی کا مقصد جموں کشمیر کو ترقی پر لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ان کے پارٹی کی ترجیحی بنیادوں میں شامل ہے۔ صوبائی صدر نے مزید کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آ جاتی ہے تو وہ جموں کشمیر کے لوگوں کو طرح طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمر توڑ مہنگاٸی کی وجہ سے جموں کشمیر کے لوگ پریشان ہیں اور لوگوں کو کسی قسم کی راحت نہیں دی جا رہی ہے۔ جس سے لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔ جمہوریت کا نام اگر چہ یہاں موجود ہے تاہم زمینی سطع پر جمہوریت کا مزاق اڑایا جا رہا ہے۔ جس کی مثال یہاں الیکشن نہ کرانا ہے۔