منڈی میں اپنی پارٹی کی جانب سے کارکنان کا اہم اجلاس منعقد منڈی:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں منعقدہ اجلاس میں منڈی بلاک کے مختلف علاقوں سے پارٹی ورکران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے منعقدہ اجلاس کا بنیادی مقصد علاقہ میں لوگوں کو درپیش مسائل پر غور و خوض کرنا تھا۔ جس میں بجلی, پانی کی فراہمی اور بے روزگار نوجوانوں کے مسائل سر فہرست رہے۔
مقررین نے اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری اور سابق قانون ساز اسمبلی پونچھ اور اپنی پارٹی کے ضلع صدر شاہ محمد تانترے کے کام کاج و عوام کے تئیں بے لوث خدمات, کوششوں, اور کاوشوں کی سرہانہ کرتے ہوئے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اس دوران انہوں نے جموں و کشمیر اور بلخصوص ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو لیکر لیفٹیننٹ گورنر یو ٹی جموں و کشمیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنی پارٹی کے ضلع صدر شاہ محمد تانترے نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جہاں ایک جانب لوگ غرب کا شکار ہیں وہی بے روزگاری عروج پر ہے جس کے سبب لوگ اور بلخصوص نوجوانوں شدید مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پونچھ شہری ہلاکتیں: سورن کوٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج، کورٹ آف انکوائری کا حکم
انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کی یہی کوشش ہے کہ لوگوں کے مسائل انتظامیہ کے نوٹس میں لائے جائیں تاکہ ان کا ازالہ ہوسکے۔ اسی سلسلہ میں جہاں اس سے قبل بلاک لورن میں اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔