جموں کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے پولیتھین مخالف سمینار و ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں کمیٹی کے ایک خاک روب عبدالرحمان شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پہلگام میں پلاسٹک مخالف تقریب کا اہتمام کیا گیا
ورکشاپ میں شرکاء سے اپیل کی گئی کہ وہ 'ایک مرتبہ استعمال' کئے جانے والے پلاسٹک کا استعمال بند کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابوں پایا جاسکیں۔
پہلگام میں پلاسٹک مخالف ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا
تقریب میں میونسپل کمیٹی پہلگام کے صدر رئیس احمد لون و دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ پروگرام میں اسکولی بچوں کی ایک خاصی تعداد موجود تھی۔
پروگرام میں پلاسٹک کے استعمال اور اسکے مضر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ ماحول کو بچانے کے لئے پلاسٹک کا استعمال ترک کریں۔ انہوں نے پلاسٹک کے متبادل چیزوں کا استعمال کرنے پر زور دیا۔