اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں واقع وومن گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے منشیات مخالف بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا وطالبات کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب میں وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئی جبکہ تقریب میں طلباء، مختلف علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور مقامی ذی شعور باشندوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔
منشیات کے مضر اثرات کو عوام تک پہنچانے اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا پیغام پہنچانے کی غرض سے ایک نجی ٹی وی چینل نے اس پروگرام کا اہتمام کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے منتظمین نے بتایا کہ اس تقریب میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق سیر حاصل بحث کی گئی انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں سے باہر اس تحریک کو شروع چاہئیے ہمیں اپنے آس پاس پڑوس میں نظر رکھنی ہیں ۔ اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ ہر فرد منشیات مخالف مہم میں اپنا تعاون ادا کرے گی گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں مقررین نے عوام خصوصاً نوجوان لٗڑکوں اور لڑکیوں سے منشیات سے دور رہنے کی تقریریں کی۔ وہیں دوسری جانب عوامی حلقوں نے اس طرح کے پروگراموں کی کافی سراہنا کی۔