جموں میں بدھ کے روز 'فورم فار پیس اینڈ ٹیرٹوریل انٹیگرٹی' (فورم برائے امن اور علاقائی سالمیت) نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ایک دھرنا دیا جس میں مختلف برادریوں کے دانشوروں نے حصہ لیا۔
دھرنے پر بیٹھے لوگوں کا کہنا تھا کہ 'مرکزی حکومت نے ملک میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) جیسا قانون نافذ کر کے فرقہ واریت کو فروغ دیا ہے'۔ انہوں نے کہا 'مرکزی حکومت نے اپنے فیصلے کی وجہ سے ملک میں ہندو مسلم اخوت کا خاتمہ کیا ہے'۔