ضلع ہسپتال ادھم پور کے بعد ریاست کا یہ دوسرا ہسپتال ہے، جسے یہ سرٹیفکیٹ ملا ہے۔
اس سے اب ہسپتال کو 20 لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ ملے گا۔ یہ سرٹیفکیٹ تین برس کے لیے ویلیڈ ہوگا۔
اس سلسلے میں میڈیکل سپریڈینٹ ڈاکٹر چندر پرکاش نے اس اعزاز کو اس ہسپتال کے لیے میل کا پتھر قرار دیا ہے۔
گاندھی نگر ہسپتال کو ایک اور اعزاز مرکز کی ایک ٹیم نے 20-22 جولائی کے درمیان ہسپتال کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ٹیم نے ہسپتال میں سہولیات سے مطمئن ہوکر 93 فیصد نمبر دیے۔
گاندھی نگر ہسپتال کو ایک اور اعزاز مرکزی وزارت صحت میں ایڈیشنل سکریٹری نے ریاستی انتظامیہ کو خط لکھ کر اس سے جانکاری دی۔
ڈاکٹر چندر پرکاش نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر کے مشیر، کے وجئے کمار، محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے سکریٹری اٹل دھلو اور ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیر مٹو کے علاوہ پورے عملے کو اس کا کریڈٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہسپتال کو ہر بیڈ کے لحاظ سے 10 10 ہزار روپے کا اضافی گرانٹ ملے گا۔
وہیں اس کے سکریٹری چندر پرکاش نے بتایا کہ یہ ہسپتال اب ڈی این بی کورس شروع کروانے جا رہا ہے اب اس کے لیے لوگوں کی توقعات بڑھیں گی۔