اردو

urdu

ETV Bharat / state

معروف شاعر و ادیب سید رسول پونپر کی برسی

کشمیر کے معروف شاعر وادیب رسول پونپر کی برسی کے موقع پر مرحوم کی خدمات کو یاد کیاگیا اور انکی تحقیق و شاعری کو سراہا ۔

معروف شاعر و ادیب سید رسول پونپر کی برسی

By

Published : Jul 23, 2019, 10:47 PM IST

کشمیر کے معروف شاعر و ادیب سید رسول پونپرکی برسی کے موقع پر اننت ناگ کے بائز ڈگری کالج میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

معروف شاعر و ادیب سید رسول پونپر کی برسی

تقریب کا اہتمام مراز ادبی سنگم کے زیر اشتراک ہوا ۔

تقریب میں غلام نبی آتش، محمد شفیع ایاز، اظہار مبشر سمیت کئی سرکردہ شعراء و ادیبوں نے شرکت کی۔

جبکہ کالج کے پرنسپل پروفیسر بشیر احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس دوران رسول پونپر کی کشمیری ادب کے تئیں خدمات کو یاد کیا گیا اور انکی تحقیق و شاعری کو بھی سراہا گیا۔

مقررین نے اس حوالے سے مقالے بھی پیش کیے جبکہ حال ہی میں پی ایس سی کے تحت تعینات کئے گئے جنوبی کشمیر کے چند نوجوان اسسٹنٹ پروفیسرز کو بھی مراز ادبی سنگم کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details