اردو

urdu

ETV Bharat / state

آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج - ہیلپروں کو رنجیدہ

جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز نے تنخواہ کی واگزار نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج
آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج

By

Published : Nov 4, 2020, 5:49 PM IST

تفصیلات کے مطابق آنگن واڑی ورکروں نے اپنے مطالبات کو لے کر سرینگر کی پریس کالونی کے باہر احتجاج کیا اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے جائز مطالبات کو فوری طور پورے کیے جائیں۔

آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج

احتجاج کے دوران آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپر یونین خواتین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس لیے ہوئے تھے جن پر 'ہمارے ساتھ انصاف کرو'کے نعرے درج تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز کو رنجیدہ کیا ہے۔

اس دوران ہیلپرس یونین نے موجودہ لفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہماری دیرینہ مانگوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details