اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: سڑک کی خستہ حالی سے مقامی عوام پریشان

جموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ کوکرناک کے رینی اکنگام علاقہ میں سڑک کی خستہ حالی کے سبب مقامی عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ متعدد دفعہ شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

مقامی عوام پریشان
مقامی عوام پریشان

By

Published : May 22, 2021, 4:58 PM IST

جموں کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے رینی اکنگام علاقے میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مذکورہ علاقہ کے لوگوں کو گزشتہ کئی برسوں سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی عوام پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پختہ سڑک نہ ہونے کے کی وجہ سے معمولی بارش کے دوران سڑک پر چلنا پھرنا دشوار ہوجاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے دوران مریض کو اسپتال لے جاتے وقت سڑک کی خستہ حالی کے سبب چارپائی پر اٹھاکر لے جانا پڑتا ہے. اس کے علاوہ جب مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت ہوتی ہے تو ایسے وقت گردوغبار ہوا میں پھیلنے سے بھی عوام پریشان ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد دفعہ مذکورہ مسائل کے تعلق سے مقامی انتظامیہ سے شکایات کی۔ تاہم محکمہ کی جانب سے یقین دہانی کے سوا انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ نے ان کے اس دیرینہ مطالبے پر غور نہیں کیا. ای ٹی وی بھارت نے یہ اس معاملہ کو جب محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ انجینیر طارق احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ مذکورہ علاقے کی سڑک کی تعمیراتی سرگرمیوں کو اگلے سال کے منصوبہ کے تحت کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے سال رینی اکنگام کی رابطہ سڑک کی تعمیراتی سرگرمیاں شروع کی جائے گی۔ تاکہ لوگوں کی آمد و رفت میں سہولت ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details