اردو

urdu

By

Published : Feb 28, 2021, 2:29 PM IST

ETV Bharat / state

اننت ناگ: لیسو میں کھیل کود کی سہولیات کا فقدان

لیسو علاقہ کے بیشتر نوجوان کھیل کود کی مشق کے لئے سڑکوں، گلی، کوچوں اور صحنوں کو استعمال میں لاتے ہیں۔

اننت ناگ: لیسو میں کھیل کود کی سہولیات شاذ و نادر
اننت ناگ: لیسو میں کھیل کود کی سہولیات شاذ و نادر

وادی کشمیر نے ایسی شخصیات کو جنم دیا ہے جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں تاریخ رقم کی ہے۔ یہاں کی نوجوان نسل کھیل کود میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ تاہم نوجوانوں کے لئے کھیل کود سے متعلق وہ سہولیات میسر نہیں ہے جو دور جدید رہتی دنیا کو حاصل ہے۔

اننت ناگ: لیسو میں کھیل کود کی سہولیات شاذ و نادر

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب ککرناگ کے لیسو علاقے میں کھیل کود جیسی سرگرمیوں کے لئے سٹیڈیم کا فقدان ہے جس کی وجہ سے مقامی نوجوان ذہنی تناؤ کے شکار ہو رہے ہیں۔

اگرچہ مذکورہ علاقے میں سینکڑوں کنال اراضی موجود ہے، تاہم اُس اراضی کو بروئے کار لانے اور اسے کھیل کود جیسی سرگرمیوں کے لئے فعال بنانے کی غرض سے حکام بے ہسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

لیسو علاقہ کے بیشتر نوجوان کھیل کود کی مشق کے لئے سڑکوں، گلی، کوچوں اور صحنوں کو استعمال میں لاتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے گزشتہ کئی دنوں سے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ضلع افسر مشتاق احمد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم مذکورہ افسر اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے۔

مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی قوم کا اصل سرمایہ ان کی نئی نسل ہوتی ہے۔ قوم کے اس سرمایہ کی جسمانی نشوونما کے لئے ہر وہ بنیادی ضرورت ہونی چاہئے، جو دور جدید میں دوسرے نوجوانوں کو حاصل ہے۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ' ہمیں بھی شوق ہے کہ ہم اپنے والدین کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر اور ملک کا نام روشن کر سکیں لیکن بنیادی سہولیات میسر نہ ہونے کے سبب ہمیں ہمارے خواب بس خواب تک ہی محدود دکھائی دیتے ہیں۔

لیسو کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ قوم کے مستقبل نوجوان نسل کو کھیل کود کی جگہ میسر نہ ہونے کے سبب غلط کاموں کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر علاقے میں کھلنے کے لئے کہیں میدان بن جاتا، تو قوم کا سرمایہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں مصروف رہتےاور بُرے کاموں سے بھی محفوظ رہتے۔

مقامی نوجوانوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ علاقے میں نوجوان نسل کو کھیل کود جیسی سرگرمیوں کے لئے علاقے میں سٹیڈیم کا قیام عمل میں لائیںتاکہ علاقے کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details