اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی - دکانداروں کے خلاف کاروائی

کورونا وائرس کے قہر کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع اننت ناگ کی مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر اننت ناگ میں پابندی عائد
کورونا وائرس کے پیش نظر اننت ناگ میں پابندی عائد

By

Published : Mar 27, 2020, 4:45 PM IST

انتظامیہ نے لوگوں سے احتیاط برتنے اور بھیڑ بھاڑ جمع نہ کرنے کی ہدایت دی ہے، ضلع کی خانقاہوں اور مساجد میں آج نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر اننت ناگ میں پابندی عائد

ادھر اننت ناگ کے تمام راستوں اور سڑکوں پر سخت ترین پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور ٹریفک و لوگوں کی نقل و حمل پر پوری طرح سے روک لگا دی گئ ہے۔

انتظامیہ نے پھر ایک بار لوگوں سے گھروں کے اندر رہنے کی تلقین کی ہے جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی پاداش میں اب تک درجنوں افراد و دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details