اردو

urdu

By

Published : Mar 12, 2020, 12:00 AM IST

ETV Bharat / state

گلمرگ کی اسکی پٹرول ٹیم ایک اہم حصہ

کھیلوں انڈیا سرمائی کھیل آج اختتام پذیر ہوا، جہاں کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی کے لیے انعمات حاصل کیے۔لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں اگر وہ اس میں شامل نہ ہوتے تو شاید کھیل ادھورے رہ جاتے۔

گلمرگ کی اسکی پٹرول ٹیم ایک اہم حصہ
گلمرگ کی اسکی پٹرول ٹیم ایک اہم حصہ

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کے لیے کورٹس، ڈھلان اور حفاظت کے کام کو انجام دیا۔ یہ ہیں گلمرگ کی اسکی پٹرول ٹیم۔

گلمرگ کی اسکی پٹرول ٹیم ایک اہم حصہ

اسکی پٹرول ٹیم سرمائی کھیلوں کو منعقد کرانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سنو بورڈنگ اور سکینگ سے برفانی توے کے جائزے سے لیکر کھلاڑیوں کے لئے ڈھلانوں کو تیار کرنے کی ذمداری اسکی پٹرول ٹیم کا ہی تھی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسکی پٹرول ٹیم کے کپتان انوار نیک کا کہنا تھا کہ "ہم برفانی توندوں سے بھاگتے نہیں بلکہ اُن کا پیچھا کرتے ہیں۔ ہمارا کام اُن کا پتہ لگانا اور اگر ضرورت پڑی تو اُن پر دھماکہ کرنا ہے۔ یہ ہم کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے کرتے ہیں۔"

اپنے کام کی تفصیل بتاتے ہوئے اُنہونے کہا کہ "صبح سویرے ہم سنو بیٹر کی مدد سے ڈھلان تیار کرتے ہیں۔ انہیں ڈھلانوں کا استعمال کھلاڑی سکینگ اور سنو بورڈنگ کے لیے کرتے ہیں۔ ڈھلان تیار کرنے سے قبل برف اور برفانی تودوں کی جانچ کی جاتی ہے اور پھر ضرورت کے حساب سے ڈھلان تیار کی جاتی ہے۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "میچ کے دوران کھلاڑیوں کی حفاظت کی ذمداری بھی ہم پر ہوتی ہے۔ اگر کھیل کے دوران کوئی کھلاڑی زخمی ہوتا ہے تو اُن کو نزدیکی طبی مرکز تک پوچھنا ہماری ذمداری ہوتی ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details