جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ جموں خطہ کے سب سے بڑے ہسپتال گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ڈینگی کے 50 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔ ڈینگی کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے جموں کشمیر انتظامیہ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کے لئے خصوصی وارڈ بھی بنائے گئے ہیں۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نورین نے کہا کہ چند کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ہسپتال میں ڈینوگو مریضوں کی مکمل طبی جانچ کی جاتی ہے۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی ویکسین کی عدم موجودگی کے پیش نظر مچھروں سے پھیلنے والی تکلیف دہ بیماری سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے "قبل از وقت اقدامات" کریں۔