اس تقریب میں انگریز افواج کی طرف سے کی گئی وحشت و بربریت کو یاد کیا گیا اور مارے گئے سینکڑوں افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سانحہ جلیاں والا باغ کی یاد میں جموں میں تقریب تقریب کا اہتمام چاند نگر گردوارے میں بھگت سنگھ یادگار کمیٹی کی طرف سے کیا گیا تھا۔
کمیٹی کے چیرمین بلکار سنگھ نے کہا کہ اس تقریب کا اہتمام جلیاں والا باغ کے قتل عام میں شہید کئے گئےافراد کی یاد میں کیا گیا تھا اور تحریک آزادی میں انکی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ایک سو برس قبل آج کے ہی دن انگریز فوجی افسر جنرل ڈائر نے جلیاں والا باغ میں گولیاں چلانے کا حکم دیا تھا جس کے دوران سینگڑوں افراد کا قتل عام کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد انگریزوں کے خلاف بغاوت میں شدت آگئی۔
گزشتہ دنوں برطانیہ کی وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں بولتے ہوئے اس واقعے پر اظہار افسوس کیا۔