اردو

urdu

ETV Bharat / state

امرناتھ یاترا اور لنگرپر روک - ہندو شیو سینا

ریاست جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں واقع بابا برفانی کی 'امرناتھ یاترا' رواں برس جولائی 2019 میں شروع ہوگی۔

متعلقہ تصویر

By

Published : May 9, 2019, 5:49 PM IST

ہر برس امرناتھ یاترا کے موقع پر ہندو شیوسینا کی جانب سےیاتریوں کےلیےلنگر لگایا جاتا ہے، لیکن اس برس انہیں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اس سلسلے میں ہندو شیوسینا کے صدر کرشن منہاس نے پریس کانفرنس کے ذریعہ انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ ابھی تک خیمہ لگانے کی اجازت نہیں ملی۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ پہلے خیمے کےاندر سی سی ٹی وی لگائی جائے تاکہ ہر اعتبار سے سیفٹی کا مسئلہ حل ہو سکے۔

کرشن مہناس نےمزید کہا کہ ہندو شیوسینا کی جانب سے 20 ہزار روپئے بطور سکیورٹی منی جمع کی جا چکی ہے۔لیکن ابھی تک وہ پیسے نہیں لوٹائے گئے ہیں۔

حالانکہ یہ کہا گیا تھا کہ سکیورٹی منی جمع کرو اور لنگڑ کے لیے اجازت لو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت اس برس لنگر بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جب کہ یہ کام ہم عوام کے فائدہ کے لیے کرتے ہیں، یہ یاتریوں کی سہولت کے لیے ہر برس لنگر لگائے جاتے ہیں۔ گذشتہ 13 برس سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details