اردو

urdu

ETV Bharat / state

الطاف ٹھاکر نے ترال کا دورہ کیا - جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر

الطاف ٹھاکر نے کئی عوامی وفود سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ ان کے مسائل انتظامیہ کے نوٹس میں لا کر انہیں حل کیا جائے گا۔

الطاف ٹھاکر نے ترال کا دورہ کیا
الطاف ٹھاکر نے ترال کا دورہ کیا

By

Published : Jan 8, 2021, 7:20 PM IST

جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے اپنے آبائی علاقے ترال کے کئی دیہات کا دورہ کیا اور وہاں برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

الطاف ٹھاکر نے نورپورہ، چندری گام، ڈاڈسرہ، لاڈی یار سیموہ اور دیگر دیہات کا دورہ کیا اور کئی عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے کے بعد ان کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل انتظامیہ کے نوٹس میں لاکر انہیں حل کیا جائے گا۔

الطاف ٹھاکر نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ ترال کے تمام دیہات میں موجود گلی کوچوں سے برف صاف کرنے میں کوئی دقیقه فروگزاشت نہیں کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details