پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ جہاں سیب سمیت دیگر پھلوں کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔ضلع پلوامہ میں موجود ہزاروں کنال کریواس (Karevas) ہے جہاں پر صرف بادام کی کاشت کی جاتی ہے۔ان علاقوں کے لوگ صدیوں سے بادام کی کاشتکاری سے منسلک ہیں لیکن محمکہ باغبانی کی عدم توجہی کے سبب بادام کی کاشتکاری اور اس کی صنعت زوال پذیر ہونے لگی ہیں۔
ایک جانب محمکہ نے اس صنعت کو نظر انداز کیا وہی دوسرے جانب کچھ جنگلی جانوروں کی وجہ سے بھی بادام کے درختوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ جنگلی جانوروں کے ذریعہ بادام کے درختوں کے تنو سے چھلکے اتارا جارہا ہے جس کی وجہ سے اسے شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔اس صنعت پر توجہ دینے کے بجائے محمکہ کی جانب سے دوسرے میوہ جات میں محتلف اقسام کے پودے متعارف کرائے جاتے ہیں۔
اس ضمن میں مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے چند برسوں سے جنگلی جانوروں کی وجہ سے ہمارے بادام کے درختوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ہم نے اس ضمن میں محمکہ باغبانی سے رابطہ بھی کیا تھا لیکن انہوں نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔