جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جہاں سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہے وہیں دوسری جانب ایم ایل اے ہاوسنگ کالونی سے سیاسی کاکنان، بیوروکریٹز اور سابق اراکین اسمبلی کے اہل خانہٓ کو باہر نکالا جا رہا ہے۔
ضلع پلوامہ کے سابق رکن اسمبلی محمد خلیق بند اور عبدالرشید ترالی کو ایم ایل اے ہاوسنگ کالونی سے باہر نکالا گیا ہے۔ان رہنماؤں سے تحصیلدار پلوامہ اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی نگرانی میں یہ جگہ خالی کروائی گئی۔