اردو

urdu

ETV Bharat / state

Stabbing cases in Kashmir کشمیر میں چاقو زنی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ - سرینگر کی خبریں

وادی کشمیر میں چاقو زنی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تیز دھار والے ہتھیاروں کی خریداری پر روک کے باوجود رواں برس اب تک قتل کے 16 واقعات پیش آئے ہیں۔

Etv Bharatکشمیر میں چاقو زنی کے تشویشناک واقعات
Etv Bharatکشمیر میں چاقو زنی کے تشویشناک واقعات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 11:22 AM IST

Updated : Sep 6, 2023, 11:57 AM IST

سرینگر: گذشتہ روز سرینگر کے چنار باغ علاقے میں ایک کمسن لڑکے پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس میں مذکورہ لڑکے کی موت واقع ہو گئی۔ اس معاملے میں حملہ آور کم عمر لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہیں 9 مارچ کو وسطی ضلع بڈگام میں قیصر یوسف زرگر کو عابد حسین ڈار نے چاقو سے وار کر کے بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا۔ دونوں متاثر اور ملزم کو آپریٹو سوسائیٹز لمٹیڈ کے ملازم تھے۔ اس خطرناک واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم پولیسں اسٹیشن بڈگام گیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ اسی طرح دو مئی کو پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا جس کی شناخت آصفہ بشیر کے نام سے کی گئی۔ اس خاتون نے اپنے منگیتر عادل احمد پر سرینگر کے کاکہ سرائے علاقے میں چاقو سے حملہ کیا تھا۔


اسی طرح جنوبی کشمیر میں تین مئی کو عاد احمد نام کے ایک نوجوان پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کی وجہ سے نوجوان کو اس دوران سینے میں شدید زخم آئے، تاہم نوجوان کی جان بچ گئی۔ ایسے ہی ایک اور واقعے میں مٹن اننت ناگ میں نامعلوم افراد نے 10 مئی کو سمیر احمد ماگرے پر چاقو سے حملہ کیا۔ اسی روز مٹن کے ایک قریبی گاؤں میں بھی ایسا ہی ایک واقع پیش آیا۔ اس میں متاثرہ لڑکے کی شناخت 16 سالہ عدنان الطاف کے طور ہوئی۔ یکم مئی کو ڈریم لینڈ اسکول بیہامہ گاندربل میں دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی میں زاہد شبیر نام کے ایک طالب علم نے دو ساتھی طالب علموں پر تیز دھار شئے سے وار کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ دونوں نوجوان زخمی ہوگئے۔ بعد میں ان زخمیوں کی شناخت ہدایت احمد اور ابراہم کے طور ہوئی۔

مزید پڑھیں:

اسی طرح گلشن آباد بارہمولہ میں 13 مئی کو 18 سالہ محسن احمد پر تین افراد نے حملہ کیا تاہم متاثر نوجوان بچ گیا اور ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سات اگست کو پائین شہر کے گوجر علاقے میں جائیداد پر تنازع کے دوران ایک بھائی نے دوسرے بھائی پر چاقو سے حملہ کیا۔ وہیں سرینگر کے سونہ وار علاقے میں پولیس نے ایک شخص کو اپنے ہی فرزند کو چھرا سے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔

Last Updated : Sep 6, 2023, 11:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details