اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر:بینک کے سابق چیئرمین کے خلاف مقدمہ - انسداد رشوت ستانی بیورو

انسداد رشوت ستانی بیورو نے جموں اینڈ کشمیر بینک کے سابق چئیرمین پرویز احمد نینگرو کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

کشمیر:بینک کے سابق چیئرمین کے خلاف مقدمہ

By

Published : Jul 24, 2019, 3:30 AM IST

کیس کے مطابق انہوں نے ایک نجی کمپنی ایفکو ٹوکیوں کو فائدے پہنچانے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا ۔

سابق بینک چئیرمین نے اس نجی کمپنی کے ساتھ غیر قانونی طور پر انشورنش معاہدہ طے کیا تھا ۔ مزکورہ کمپنی میں سابق چئیرمین کا قریبی رشتہ دار کام کررہا ہے۔

تحقیات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انشورنس شراکت داری کے حوالے سے پی این بی اور بجاج الائینس کے ساتھ جموں و کشمیر بینک کا پہلے ہی انشورنس معاہدے طے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جموں کشمیر بینک کے سابق چیرمین اور منیجنگ ڈائریکڑ پرویز احمد نینگرو کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد انسداد رشوت ستانی بیورو نے بینک کے کار پوریٹ ہیڈ کوارٹر اور ان کے سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے کچھ اہم فائلز اور دستاویزات ضبط کیے تھے۔
وہیں دوسری جانب سابق چیرمین کے خلاف مزید کئی الزمات ہے جس پر ابھی تحقیات جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details