اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں جی-23 اجلاس کے بعد ریاستی کانگریس یونٹ میں کھلبلی - اردو نیوز

گاندھی گلوبل فیملی کے ذریعہ ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے قومی چیئرمین غلام نبی آزاد ہیں جہاں جی 23 رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن ریاستی یونٹ کو الگ کردیا گیا تھا اور انہیں اس تقریب کے لئے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

جنموں میں جی-23 اجلاس کے بعد ریاستی کانگریس یونٹ میں کھلبلی
جنموں میں جی-23 اجلاس کے بعد ریاستی کانگریس یونٹ میں کھلبلی

By

Published : Mar 2, 2021, 10:29 AM IST

جموں میں کانگریس کے بااثر رہنماؤں (جی - 23) کی میٹنگ اور غلام نبی آزاد کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنے کے بعد کانگریس کی جموں و کشمیر یونٹ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی سربراہ غلام احمد میر کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج تنظیم کے سی وینوگوپال اور ریاستی انچارج رجنی پاٹل سے ملنے دہلی چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق میر نے قیادت کو جموں و کشمیر کی صورتحال، حالیہ واقعات کے بعد کے جذبات اور سیاسی حالات سے آگاہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کے بارے میں آزاد کے بیان پر ریاستی یونٹ کے کارکن ناراض ہیں۔

جموں میں گاندھی گلوبل فیملی کے ذریعہ ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے قومی چیئرمین غلام نبی آزاد ہیں جہاں جی 23 رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن ریاستی یونٹ کو الگ کردیا گیا تھا اور انہیں اس تقریب کے لئے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ آزاد نے جی - 23 ممبروں کی موجودگی میں مختلف اضلاع کے کانگریس کارکنوں سے ملاقات کی۔

میر نے اس تقریب کے بعد کارکنوں میں پائے جانے والے جزبات کے بارے میں بھی قیادت کو آگاہ کیا ہے اور پارٹی قیادت صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ غلام احمد میر دہلی میں قیام پذیر ہوں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اس معاملے پر مزید ملاقاتیں ہونے کا امکان ہے۔

اسی کے ساتھ ہی غلام نبی آزاد کے بیان کو جی 23 ممبران نے بھی پسند نہیں کیا ہے۔ ایک رہنما نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے این ائی کو بتایا کہ آزاد کو یہ ریمارکس نہیں دینے چاہئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details