اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان: چوتھے روز موسم میں بہتری، سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام جاری

ضلع شوپیان میں آج چوتھے روز بھی دن کے گیارہ بجے تک برفباری کا سلسلہ جاری تھا۔ تاہم بعد میں موسم میں ہلکی سی بہتری دکھائی دی اور برفباری کا سلسلہ رک گیا۔

شوپیان چوتھے روز موسم میں بہتری سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام جاری
شوپیان چوتھے روز موسم میں بہتری سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام جاری

By

Published : Jan 6, 2021, 9:29 PM IST

ضلع شوپیان کے میدانی علاقوں میں 4 فٹ برف جمع ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں 6 فٹ برف جمع ہے۔

شوپیان چوتھے روز موسم میں بہتری سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام جاری

ضلع کے اکثر و بیشتر علاقوں میں پانی و بجلی کی سپلائی متاثر ہے جبکہ ضلع کی اہم سڑکوں جن میں شوپیان ۔ پلوامہ روڈ، شوپیان کیلر روڈ، شوپیان بجبہاڑہ روڈ، شوپیان حرمین روڈ اور شوپیان کولگام روڈ شامل ہے، ان پر سے برف ہٹائی گئی ہے، تاہم ضلع سے منسلک باقی گاؤں دیہاتوں کی سڑکوں پر سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی ہے اور برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

وہیں بجلی کا حال بھی بے حال ہے قصبہ شوپیان میں شام دیر گئے تک بجلی بحال ہونے کی توقع ہے جبکہ ضلع کے باقی علاقے گھپ اندھیرے میں ہیں۔

ادھر چیرمرگ زینہ پورہ شوپیان میں بھی بھاری برفباری کی وجہ سے ایک رہائشی مکان کا چھت گر گیا۔ تاہم مکینوں کو صحیح سلامت نکالا گیا اور کسی بھی جانی نقصان کو ٹالا گیا۔

جاوید احمد خان ولد بشیر احمد خان کے رہائشی مکان کو اس وقت شدید نقصان پہنچا جب آج صبح برف کے بوجھ سے مکان کا چھت ٹوٹ کر گر گیا۔

وہیں مقامی لوگوں کی بر وقت کارروائی سے مکینوں کو بنا کسی نقصان کے نکالا گیا۔

ضلع کے سندو شرمال علاقے میں بھی ایک رہائشی مکان کا چھت ٹوٹ گیا۔ ادھر چوون کیلر علاقے میں بھی شدید برفباری کی وجہ سے جاوید احمد پرے ولد غلام محمد کے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔

وہیں کیلر پولیس نے چوون علاقے کے رہنے والے غلام حسن کو اس وقت چار پائی پر اسپتال پہنچایا۔ اس کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details