اس کی خوبصورتی کو دیکھنے اور قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک اور ریاست سے کثیر تعداد میں لوگ پتنی ٹاپ کا رخ کرتے ہیں لیکن اب یہاں سیاحوں کی آمد میں کافی کمی نظر آ رہی ہے۔
جس کے سبب مقامی تاجر، خوانچہ فروش، شال فروش، چھوٹے بڑے ہوٹل مالکان اور گھوڑے مالکان سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔
ہر روز ٹرانسپورٹ سے وابستہ اور دکان لگانے والے افراد سیاحوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں لیکن شام کو مایوس ہو کر انہیں گھر لوٹنا پڑتا ہے۔
تاہم رامبن کے عوام کو امید ہے کہ ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لیے آنے والے عقیدت مند اور ملک بھر سے آنے والے سیاح پتنی ٹاپ کا رخ کریں گے اور ان کے روزگار کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔